مرحبا یا مصطفیٰ ،مرحبا یا مصطفیٰ آمد مصطفیٰ ،مرحبا یا مصطفیٰ مبارک ہو زمانے کو شہِ ابرار آئے ہیں جنابِ آمنہ کے گھر میرے سرکار آئے ھیں
حلیمہ نے کہا لوگو مجھے اب غم نہیں کوئی میرے غم دور کرنے کو میرے غمخوار آئے ہیں مبارک ہو زمانے کو شہِ ابرار آئے ہیں جنابِ آمنہ کے گھر میرے سرکار آئے ہیں
پرایا ھو یا اپنا ھو وہ سب کی لاج رکھیں گے خدا کے سارے بندوں سے وہ کرنے پیار آئے ہیں مبارک ہو زمانے کو شہِ ابرار آئے ہیں جنابِ آمنہ کے گھر میرے سرکار آئے ہیں
ضعیفوں اور لاچاروں پر غریبوں پر یتیموں پر کرم فرمانِ رحمت کے علمبردار آئے ہیں مبارک ہو زمانے کو شہِ ابرار آئے ہیں جنابِ آمنہ کے گھر میرے سرکار آئے ہیں
خدا کے سامنے محشر کے دن سارے رسولوں میں شفاعت کا ہے حق جن کو وہی حقدار آئے ہیں مبارک ہو زمانے کو شہِ ابرار آئے ہیں جنابِ آمنہ کے گھر میرے سرکار آئے ہیں
ہمارے ڈگمگاتے بخت کی کشتی کو فاروقی سنبھالا دینے آئے ہیں لگانے پار آئے ہیں مبارک ہو زمانے کو شہِ ابرار آئے ہیں جنابِ آمنہ کے گھر میرے سرکار آئے ہیں